اسلام آباد: روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں ان کا وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پرتپاک استقبال کیا۔
روسی وزیر داخلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔ یہ ولادیمیر کولاکولتسیف کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
دورے کے دوران روسی وزیر داخلہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورے کو پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔