ریاض ایئرپورٹ پر پروجیکٹائل حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی ہونے کی اطلاع

ریاض: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر پروجیکٹائل حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے مطابق زخمیوں کو ضروری طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ حملے کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو پہنچنے والے مادی نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ریاض میں پاکستانی سفارت خانہ سعودی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے