پیرس: فرانس میں تعلیمی نظام کی خراب صورتحال، اساتذہ کی کمی اور تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل کے خلاف طلبہ کے احتجاج جاری ہیں، جبکہ مظاہروں کے دوران 6 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ احتجاج کے دوران 6,100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔
مظاہرین تعلیمی اداروں میں سہولیات کی بہتری، اساتذہ کی کمی دور کرنے اور تعلیم کے لیے مزید فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں کم عمر افراد کی بڑی تعداد بھی شامل ہے، جبکہ احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
فرانس میں طلبہ کے احتجاج نے تعلیمی نظام کے مسائل اور نوجوانوں کے مطالبات کو قومی سطح پر نمایاں کر دیا ہے۔