اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے نیویارک ٹائمز میں حوثیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاک فضائیہ کے طیاروں کے استعمال سے متعلق شائع ہونے والی خبر کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا۔
وزارت اطلاعات کے مطابق نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حوثیوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستانی فضائیہ کے طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں، تاہم یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔
وزارت نے بین الاقوامی میڈیا اداروں سے کہا ہے کہ مکہ دفاعی مشترکہ معاہدے کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کے ممکنہ استعمال یا تعیناتی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق اگر ضرورت پیش آئی اور کسی قسم کی تعیناتی یا کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تو اس سے متعلق تفصیلات متعلقہ حکام کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔
وزارت اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ سچ، جھوٹ پر غالب آتا ہے۔