خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ/پشاور: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نگرانی کے بعد ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھی فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیاپشت اور کلی گشتری کے علاقوں میں کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس اور تلاش کا عمل جاری ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے