اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پاکستان کی جانب سے نشانِ امتیاز کا اعزاز عطا کردیا۔
ایوانِ صدر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے معزز مہمان کو نشانِ امتیاز پیش کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی کابینہ کے ارکان اور مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔
صدر مملکت کی جانب سے انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کرنے کی تقریب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات اور سفارتی نمائندوں کی شرکت نے اس اعزاز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔