امریکا کی سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف فوجی معاونت فراہم کرنے کا انکشاف

واشنگٹن: امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے فوجی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

امریکی حکام نے نیویارک ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی اہلکار حوثیوں کے خلاف اہداف کے تجزیے اور انتخاب میں سعودی عرب کی مدد کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق امریکا سعودی عرب کے دفاعی گشت کے لیے فضائی ایندھن کی فراہمی بھی کر رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی معاونت سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں تعاون تک محدود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے