ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، جدید اپ گریڈیشن کا عمل شروع

تہران: ایرانی فوج نے اپنے میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت، رفتار اور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے میزائلوں کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کا عمل شروع کردیا ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ دشمن کی ایک ہزار کلومیٹر تک دور موجودگی کے پیش نظر ایرانی میزائلوں کی رینج بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران استعمال کیے گئے ایرانی میزائلوں نے مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد ان کی صلاحیتوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق ایرانی بری فوج کے میزائلوں نے کویت میں موجود دشمن کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جبکہ ایرانی بحریہ کے سمندر سے داغے جانے والے کروز میزائلوں نے دشمن کے بحری جہازوں کو نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا کہ مستقبل میں ایرانی میزائلوں کی رفتار، مار کرنے کی حد اور اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ میزائلوں کی اپ گریڈیشن کا عمل شروع ہوچکا ہے، جس کا مقصد ایران کی دفاعی اور فوجی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے