راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 277ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
فورم نے مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی جواز یا بہانے سے پرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش سے نمٹا جائے گا۔
فورم نے واضح کیا کہ ایسی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن طاقت اور قانون کے مطابق بلاامتیاز مقابلہ کیا جائے گا۔
کانفرنس میں ملکی سلامتی اور امن و امان کے تحفظ کے لیے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار اور عزم کا بھی اعادہ کیا گیا