پٹایا: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 19ویں بین الاقوامی عالمی درجہ بندی کی فائٹ جیت لی۔
تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں ہونے والے مقابلے میں عثمان وزیر نے انڈونیشیا کے باکسر کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔
کامیابی کے بعد عثمان وزیر نے کہا کہ انہوں نے انڈونیشین باکسر کے خلاف اپنی 19ویں بین الاقوامی فائٹ جیتی ہے اور وہ اپنی یہ کامیابی افواج پاکستان اور پولیس کے جوانوں کے نام کرتے ہیں۔