اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف بات چیت کے لیے تیار ہے، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو سیاسی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا، تاہم سیاست میں کچھ حرف آخر نہیں ہوتا اور کسی بھی وقت پیش رفت ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ریاست سنجیدہ ہے تو عملی اقدامات کرے، تحریک انصاف نے ہمیشہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کی بات کی ہے۔
بیرسٹر گوہر کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے اور تمام فریقین کو ایک دوسرے کی بات سننی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکالا جاسکتا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان برقرار ہے، جبکہ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ احتجاج پرامن اور آئین و قانون کے دائرے میں ہوگا۔