پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا ختم کرنے کا معاہدہ

نیویارک: پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری یا خصوصی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اہم پیش رفت دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید سہولت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ اور تزویراتی شراکت داری کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مزید آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

معاہدے کے تحت سفارتی اور سرکاری یا خصوصی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سرکاری سفر میں ویزا کی ضرورت ختم کردی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے