اقوام متحدہ کا پاکستان کی امن کوششوں کا اعتراف، امریکا ایران تنازع کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر زور

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایران امریکا تنازع میں ثالثی اور تشدد کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی امن کیلئے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم رہا ہے، جبکہ مذاکرات کا آغاز ہی ایران امریکا تنازع کے خاتمے کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔

اسٹیفن ڈوجارک نے اسلام آباد میں ہونے والی امریکا ایران مفاہمت کو ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنازع کے مستقل حل کیلئے سفارتی کوششوں کا سلسلہ جاری رہنا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے