ایرانی وزیر داخلہ کا علاقائی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے سرکاری دورے کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا حالیہ دورہ انتہائی مفید رہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

واضح رہے کہ محسن نقوی ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچے، جہاں ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے