الیکشن شفاف نہیں ہوا، دھاندلی ہوئی ہے، شعیب صدیقی

رہنما استحکام پاکستان پارٹی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ الیکشن شفاف نہیں ہوا،دھاندلی ہوئی ہے، ہم اس الیکشن کومستردکریں۔

رہنما آئی پی پی شعیب صدیقی نے کہا کہ 5 بجے پولنگ ٹائم ختم ہوا اور 5 بج کر 2 منٹ پہ رزلٹ بھی آگیا۔ رزلٹ یہ ہے کہ سارے ووٹ ن لیگ کو پڑے ہیں۔ یہ ایسے ہے جیسے پریزائیڈنگ افسر فارم تیارکرکےبیٹھاتھا، ایسے الیکشنز سے بہتر ہے براہ راست سلیکشن ہی کر لی جائے۔

شعیب صدیقی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد جموں اینڈ کشمیر فوری نوٹس لے۔یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہو رہی ہے جسے آئی پی پی مسترد کر تی ہے۔ ہم چاہتےہیں الیکشن کوشفاف ہونےدیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شکایات آرہی ہیں کہ ہمارےپولنگ ایجنٹس کوباہرنکالاہے، ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشنزسے باہرکیوں نکالا گیا، الیکشن کوفری اینڈفیئرہونےدیں دودھ کادودھ پانی کا پانی ہوجائے گا،شعیب صدیقی

واضح رہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں لاہور کے دو حلقوں میں کشمیری مہاجرین کی نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

 پولنگ بند ہوتے ہی آئی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی اور آئی پی پی لاہور کے صدر ملک زمان کا کہنا ہے کہ شاہدرہ میں پولنگ ایجنٹس کو پولنگ ختم ہوتے ہی باہر نکال دیا گیا، فارم 24 اور فارم 27 بھی فراہم نہیں کیے گئے، جبکہ ان کے مطابق ایل اے 41 کی جیتی ہوئی نشست بھی زبردستی لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے