آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے کے تحت پولنگ کے بعد گنتی جاری ہے۔
گجرات میں حلقہ ایل اے 38جموں 5 کے پولنگ سٹیشن کا 37 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا۔ ن لیگی امیدوار زیشان یونس ٹانڈہ 3959ووٹ کے پہلے نمبر پر آگئے۔ ق لیگی امیدوار چوہدری اکبر ابراہیم 3521ووٹ کے لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
گوجرانوالہ میں ایل اے 35 جموں 2 کے 20پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد اسماعیل گجر 2664 ووٹ لیکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار سردار غیاث خان 869 ووٹ ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ آج مظفرآباد کے 8 حلقوں جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات ہورہے ہیں۔
مظفرآباد ڈویژن کے 9 حلقوں میں انتخابات ہونے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر حلقہ ایک مظفرآباد میں الیکشن ملتوی کردیے۔
اس کے علاوہ حلقہ 2 لچھراٹ کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر بھی پولنگ ملتوی ہوگئی ہے، ان دونوں حلقوں میں اب 4 اگست کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔