ایران کا بحرین، کویت اور اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر حملے

تہران: پاسداران انقلاب نے خلیجی خطے میں موجود امریکی تنصیبات کو ہدف بنالیا۔ ایک بار پھر آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا بھی دعویٰ کردیا۔

امریکی حملوں کے بعد ایران نے بحرین میں واقع شیخ عیسیٰ ایئربیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ کویت میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بھی حملے کیے ہیں۔ اردن کے پرنس حسن ایئربیس پر ایندھن کے ٹینک اور اسلحہ گودام بھی نشانہ بن گئے۔

 ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق کویت میں تازہ ترین ڈرون حملے میں امریکی راکٹ لانچر سسٹم کو نشانہ بنایا، کویتی فوج کا کہنا ہے کہ کویت آئل کمپنی کے ڈرلنگ پلیٹ فارم پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

ترجمان کویتی فوج کے مطابق حملے میں پلیٹ فارم کو نقصان پہنچا، ایک کارکن زخمی ہوا، تین سرحدی پوسٹ بھی حملوں کی زد میں آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے