نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے زور دیا کہ تمام فریق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت کشیدگی میں کمی اور تحمل کا راستہ اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ تنازعات کا واحد قابلِ عمل حل مذاکرات اور سفارتکاری ہیں، جبکہ خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے بھی بات چیت اور سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

گفتگو کے اختتام پردونوں رہنماؤں نےباہمی رابطے برقرار رکھنے اورخطے کی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے