یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں ایک کارگو بحری جہاز پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، جس کے بعد متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
برطانوی میری ٹائم حکام کے مطابق واقعہ بحیرہ احمر میں یمن کی الحدیدہ بندرگاہ سے تقریباً 56 کلومیٹر دور پیش آیا،واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں،جلد تفصیلات سامنے لائیں گے۔
برطانوی میری ٹائم حکام نے بحیرہ احمر میں سفر کرنے والےتمام تجارتی اور کارگو جہازوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔