تہران: ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تہران میں نماز جنازہ کردی گئی۔
شہید سپریم لیڈر کی صاحبزادی ،بہو ،داماد اور کسمن نواسی کی بھی نماز جنازہ ادا کی گئی،نمازجنازہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان ،اسپیکر باقر قالیباف،ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر حکومتی شخصیات شریک ہوئیں،تہران کے امام خمینی مصلیٰ سینٹر کے باہر لاکھوں افراد موجود ہیں، تہران میں فضا سوگوار ،ہر آنکھ اشکبار ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی سات جولائی کو قم منتقل کیا جائے گا،8 جولائی کو نجف اور کربلا میں تقاریب شیڈول ہیں،شہید سپریم لیڈر کو 9جولائی کو مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
گزشتہ روز شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے ان کے اہلِ خانہ کی میتیں تہران میں عوامی دیدار کے لیے رکھی گئی تھیں۔
واضح رہےکہ امریکا اور اسرائیل کےرواں برس 28 فروری کومشترکہ حملےمیں آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے سبب 8 مارچ کو یعنی تقریباً 1 ہفتے ہی میں نئےسپریم لیڈرکا انتخاب کرلیاگیاتھا تاہم شہید سپریم لیڈر کی فوری تدفین نہیں کی گئی تھی۔