کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 170 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 89 ہزار 684 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 44 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 497 روپے تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں۔