تل ابیب: اسرائیلی وزیر بن گویر ایران امریکا معاہدے پر سیخ پا ہوگئے اور معاہدہ ماننے سے انکار کردیا۔
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی وزیربن گویر نے ایران امریکا معاہدےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا معاہدہ ہمیں پابندنہیں کرتا، ہم اس معاہدےمیں پارٹی نہیں ہیں۔
بن گویر نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ ہماری سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کرتا، ہم حزب اللہ کے مکمل خاتمے سے کم کسی بھی چیز پر مطمئن نہیں ہو سکتے۔
اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ زمین کےایک انچ سےبھی دستبردارنہیں ہونگے۔