اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج سے پہلے بھی اگر پنڈی اور اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو پاکستان کو کئی بین الاقوامی اعزاز مل چکے ہوتے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہ ہم تاریخ کے ایک اہم دور سے گزر رہے ہیں، 78 سال میں اتنی کامیابی نہیں ملی جو آج ملی ہے، 3سال سے پاکستان کی کامیابی کی کوششوں کاسب سےبڑا پھل اللہ تعالی نے آج عطا کیا ہے، آج سے پہلے بھی اگر پنڈی اور اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی بین الاقوامی اعزاز مل چکے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی بھائیوں کومبارکباد دیتا ہوں، ایرانی قیادت نے بہت مشکل حالات میں ایرانی قوم کی بہترین نمائندگی کی، ایران کے ساتھ جو دہائیوں سے ناانصافیاں ہو رہی تھیں وہ اب ختم ہوں گی۔
فیلڈ مارشل نے ایک سال میں دو جنگیں جیت لیں: خواجہ آصف
ایک بیان میں ایران امریکا معاہدے میں فیلڈ مارشل کے کردار کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے ایک سال میں دو جنگیں جیت لیں۔
بھارت کےخلاف فاتح سپہ سالار اور امن کے محاذ پہ کمال صبرو تحمل سےفاتح سفارت کار، دونوں محاذوں پہ سرخرو، اللہ ان فتوحات کا سلسلہ جاری و ساری رکھے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ یہ توازن اور ملکی مفاد میں یکسوئی کا نتیجہ ہے، ان شاءاللہ یہ قیادت معاشی محاذ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرخرو ہوگی۔