محکمہ موسمیات کی جانب سے 8 سے 12 جون تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 8 سے 12 جون تک ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 12 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، سیالکوٹ گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

کراچی میں بھی گرمی کی لہر میں شدت  آئے گی، پارہ 40 سے 43 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارووال، لاہور، قصور، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، میں ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، سبی، تربت اور پنجگور بھی متاثر ہوں گے، ان علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے