فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام، محسن نقوی ایران روانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے خصوصی پیغام لے کر تہران روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کرغزستان کا اپنا سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، جہاں پہنچتے ہی ان کی انتہائی اہم سفارتی مصروفیات کا آغاز ہو گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی آج ہی ایران کے دارالحکومت تہران کے لیے روانہ ہوں گے، تہران روانگی سے قبل وزیر داخلہ کی وزیراعظم محمد شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے