6 روز سے لاپتا کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ پر معجزاتی طور پر زندہ مل گیا

کٹھمنڈو(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپالی کوہ پیما داوا ماؤنٹ ایورسٹ سے 6 دن بعد زندہ مل گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق داوا شرپا کے اہلخانہ نے انہیں مردہ سمجھ کر آخری رسومات کی تیاریاں شروع کردی تھیں لیکن داوا 6 روز تک ماؤنٹ ایورسٹ پر لاپتا رہنے کے بعد زندہ مل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق داوا کا اس وقت کٹھمنڈو کے اسپتال میں ڈی ہائیڈریشن، فروسٹ بائیٹ اور ایک ٹوٹی ہڈی کا علاج جاری ہے۔

ہر سال دنیا بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے نیپال کا رخ کرتے ہیں اور اس مہم جوئی کے دوران متعدد سیاح اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے