روس نے فوجیوں کی چین میں ٹریننگ کا الزام مسترد کردیا

کریملن: روس نے اپنے فوجیوں کی چین میں ٹریننگ کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے رائٹرز کی اس رپورٹ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا کہ چین کی فوج نے تقریباً 200 روسی فوجیوں کو خفیہ طور پر تربیت دی جن میں سے کچھ یوکرین میں لڑنے کے لیے گئے۔

جولائی 2025 کے ایک روسی چینی معاہدے کا جو رائٹرز نے جائزہ لیا تھا، اس میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 200 روسی فوجیوں کو بیجنگ اور مشرقی شہر نانجنگ سمیت دیگر مقامات پر فوجی تنصیبات پر تربیت دی جائے گی۔

معاہدے میں یہ بھی کہا گیا کہ سینکڑوں چینی فوجی روس میں فوجی تنصیبات پر تربیت حاصل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے