فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران اختتام پذیر،علاقائی امن اور مذاکرات پر زور

اسلام آباد: فیلڈ مارشل عاصم منیر،وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل،مکالمے اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی،اس کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر خارجہ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں،خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سےبھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ملاقاتوں میں خطےمیں پائیدار امن اور سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو کی گئی،جاری سفارتی کوششوں اور علاقائی استحکام پر غور کیا گیا،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مکالمے اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق فیلڈ مارشل نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا، سید عاصم منیر نےصدرِ پاکستان، وزیرِاعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک تمنائیں ایرانی قیادت تک پہنچائیں، فیلڈ مارشل نے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق دورہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوششوں کا عکاس ہے،خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے