امریکہ ایران جنگ، کسی فریق کی مکمل شکست کا امکان نہیں، جان کیری

واشنگٹن: جان کیری کا کہنا ہے کہ ایران سرنڈر نہیں کرسکتا جبکہ امریکہ پیچھے نہیں ہٹے گا۔

سابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایران جنگ کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازع کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور کسی بھی فریق کی مکمل شکست یا ہتھیار ڈالنے کا امکان نہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ہرگز ہتھیار نہیں ڈالے گا اور نہ ہی امریکہ اس پوزیشن میں ہے کہ وہ خود پیچھے ہٹ جائے، اس لیے دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ دونوں جانب سے گنجائش پیدا کی جائے تاکہ بات چیت کے ذریعے قابلِ قبول حل نکالا جا سکے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ بالآخر یہ تنازع کسی نہ کسی معاہدے پر ختم ہوگا، جیسا کہ ماضی میں ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے معاہدے میں دیکھا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے