لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، لیوی ٹیکس عوام کے ساتھ ظلم ہے۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام ایک لیٹر پیٹرول پر سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، جنگ بندی پر سوچ رہے تھے کہ وزیراعظم پرانی قیمت پر پیٹرول لے آئیں گے لیکن بارہ روپے کم کیا جو افسوسناک ہے۔
حافظ نعیم الرحمن پیٹرول کی قیمت ڈھائی سو روپے لیٹر تک لائی جائے، لیوی ٹیکس ختم ہوگا تو معاشی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی جس کا فائدہ ملک کو ہوگا۔