چند گھنٹوں میں اتفاق ناممکن، ایران امریکہ معاہدے کیلئےمزید نشستیں ہونی چاہیے۔ روس کا ردعمل آگیا

ماسکو: روس کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ ایران سے معاہدہ چاہتا ہے تو اسے مذاکرات کے کئی ادوار کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق ’کیا واقعی نائب صدر یہ توقع رکھتے تھے کہ اتنے پیچیدہ اور مختلف معاملات پر بس چند گھنٹوں میں اتفاق ہو جائے؟‘

انھوں نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ معاہدہ صرف اسی صورت ممکن تھا جب فریقین میں سے کوئی ایک مکمل طور پر پیچھے ہٹنے پر آمادہ ہوتا اور اس معاملے میں ایسا نہیں ہے۔

اولیانوف نے مزید کہا کہ ’اگر امریکی فریق واقعی معاہدہ چاہتے ہیں تو انھیں کئی مذاکرات کے کئی ادوار اور ماہرین کی سطح پر متعدد نشستوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ان کے مطابق یہ سفارت کاری کی بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، جو کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے