اسلام آباد دنیا کی توجہ کا مرکز، امریکا، ایران مذاکرات کا آغاز آج ہوگا

اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

پاکستان کی میزبانی میں فریقین کے درمیان مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے۔

ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کریں گے، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کے مقام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، محسن نقوی نے کہا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے جبکہ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بند کمروں میں حساس بات چیت ہوگی، ڈیل وہی کریں گے جو امریکا کے بہترین مفاد میں ہوگی۔

دوسری جانب عالمی رہنماؤں کے وزیراعظم پاکستان سے ٹیلیفونک رابطے جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کو امیر قطر، بحرین کے بادشاہ، لبنان کے وزیراعظم، آسٹریا کے چانسلر، جرمنی کے چانسلر اور اٹلی کی وزیراعظم نے ٹیلی فون کیا اور پاکستانی کردار کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے