تہران: ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری، ڈاکٹر علی لاریجانی، شہید ہو گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ گزشتہ رات ائیر سٹرائیک میں بیٹے کے ہمراہ شہید ہوئے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی نے اپنی زندگی کے آخری لمحے ایران اور انقلاب اسلامی کی خدمت میں گزارے اور رمضان کے مبارک سحر میں اعلیٰ مقام شہادت حاصل کیا۔
اعلان کے مطابق شہید علی لاریجانی اپنے بیٹے مرتضیٰ کے ساتھ، سیکرٹریٹ اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکورٹی معاون علیرضا بیات اور چند بہادر محافظوں کے ہمراہ شہادت کے مقام پر پہنچے۔
ان کی شہادت کو ایران میں ایک عظیم نقصان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ ملک بھر میں عوام نے ان کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کی عہد بندی کی۔
ڈاکٹر علی لاریجانی اپنی زندگی کے دوران ایران کی خودمختاری، قومی سلامتی اور انقلاب اسلامی کے تحفظ کے لیے کوشاں رہے۔
وہ ہمیشہ عوام اور حکام کو دشمن کے مقابلے میں اتحاد و یکجہتی کی تلقین کرتے رہے اور اسلامی اصولوں کے فروغ کے لیے اپنی تمام توانائیاں صرف کیں۔ ان کی قیادت اور مجاہدت کی روح آج بھی ایرانی قوم میں زندہ ہے۔