تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف زمینی کارروائی کی گئی تو حملہ آوروں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ سیاسی امور کے ایک عہدیدار کے مطابق، دشمن نے ایران پر زمینی حملہ کرنے کی غلطی کی تو اسے شدید مزاحمت اور سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایرانی عہدیداروں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران میں زمینی کارروائی کرنے والی دشمن افواج کو تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ایران حملہ آوروں کے لیے قبرستان ثابت ہوگا۔
ایرانی مؤقف کے مطابق، کسی بھی زمینی حملے کی صورت میں ایرانی افواج بھرپور مزاحمت کریں گی اور حملہ آوروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔