سعودی پاکستان ریئل اسٹیٹ ایکسپو کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے لیے سنگ میل ہے، صدر زرداری

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سعودی پاکستان ریئل اسٹیٹ ایکسپو کاروباری برادری کے لیے گیم چینجر اور مقامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سعودی پاکستان ریئل اسٹیٹ ایکسپو میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ یہ نمائش پاکستانی اور سعودی کمپنیوں کو مشترکہ طور پر کام کرنے کے مواقع فراہم کرے گی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان نئے کاروباری منصوبوں اور سرمایہ کاری کی راہیں بھی کھلیں گی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو سرمایہ کاری، کاروباری شراکت داری اور باہمی مفادات کے مواقع میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سعودی پاکستان ریئل اسٹیٹ ایکسپو دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کے درمیان روابط مضبوط بنانے اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے