ایران کا خلیج میں زیرِ سمندر انٹرنیٹ کیبلز کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کرنے کا دعویٰ

تہران: ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملوں کی صورت میں ایران نے خلیج میں زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز کو نشانہ بنانے کے تفصیلی منصوبے تیار کر لیے ہیں۔

خبر رساں ادارے سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے 2 ایرانی حکام کے مطابق یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن کے ساتھ سفارت کاری ناکام ہونے اور خطے میں نئے تنازع کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

ایرانی حکام نے ممکنہ حملوں کے طریقہ کار یا ان کے لیے مخصوص مقامات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ایک ایرانی اہلکار کے مطابق، ایران کا مقصد ممکنہ حملے کے بعد زیرِ سمندر کیبلز کی مرمت میں رکاوٹ ڈالنا ہوگا تاکہ انٹرنیٹ کنکشنز اور دیگر مواصلاتی نظام میں پیدا ہونے والا تعطل طویل عرصے تک برقرار رہے۔

زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز عالمی انٹرنیٹ ٹریفک اور بین الاقوامی ڈیٹا کی ترسیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اس لیے ان کو نقصان پہنچنے سے خطے اور دیگر ممالک کے مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے