ریاض: ایئرپورٹ کی مسلسل 10 روزہ بندش کے بعد پروازوں کا سلسلہ متبادل انتظامات کے تحت شروع کر دیا گیا ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق سعودی ایئرلائن نے ریاض جانے والی پروازیں جدہ سے چلانا شروع کر دی ہیں۔ آج کراچی اور پشاور سے ریاض جانے والی 4 پروازیں جدہ سے آپریٹ کی جائیں گی۔
دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی بیشتر پروازیں پہلے ہی جدہ اور دمام کے ہوائی اڈوں سے متبادل انتظامات کے تحت چلائی جا رہی ہیں۔
متبادل انتظامات کے باعث مسافروں کو اپنی پروازوں کے اوقات اور روانگی کے ہوائی اڈوں سے متعلق معلومات متعلقہ ایئرلائنز سے حاصل کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔