واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی انتخابات میں اپنے اتحادی اور موجودہ وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی باضابطہ حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ’’عظیم جنگجو وزیراعظم‘‘ اور امن کا شراکت دار قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی اور ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے پر اسرائیلی وزیراعظم کو سراہا۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ بی بی نیتن یاہو نے سخت مخالفت، حتیٰ کہ اسرائیل کے اندر سے ہونے والی مخالفت کے باوجود مضبوطی اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔
ٹرمپ نے اسرائیلی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو نیتن یاہو کے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے مکمل اور بھرپور حمایت سمجھا جائے۔