پیرس: فرانس میں مہنگائی اور تعلیمی معیار میں گراوٹ کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی، مختلف شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ متعدد عمارتوں اور املاک کو آگ لگا دی گئی۔
پیرس، مارسی اور ٹولوز سمیت فرانس کے کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس آمنے سامنے آگئے۔ مظاہرین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تعلیمی معیار میں کمی کے خلاف احتجاج کیا۔
فرانسیسی شہر لیون میں سیاحتی دفتر کو نذرِ آتش کردیا گیا، جبکہ دیگر شہروں میں بھی مختلف عمارتوں اور املاک کو آگ لگانے اور دکانوں میں لوٹ مار کی اطلاعات سامنے آئیں۔
احتجاج کے دوران پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے تقریباً 400 افراد کو گرفتار کرلیا۔
دوسری جانب یورپ کے مختلف ممالک میں نوجوانوں کے احتجاج میں بھی شدت دیکھی جارہی ہے، جہاں معاشی مشکلات اور دیگر مسائل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔