سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کے خلاف اتحادی کارروائیوں کی حمایت، سنگین نتائج کی وارننگ

ریاض: سعودی کابینہ نے یمن میں حوثیوں کے خلاف اتحادی افواج کی فوجی کارروائیوں کی حمایت کرتے ہوئے سعودی عرب پر حملے جاری رہنے کی صورت میں سنگین نتائج کی وارننگ دی ہے۔

سعودی کابینہ نے ریاض سمیت ہوائی اڈوں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ملک کے دفاع، شہریوں اور قومی تنصیبات کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کی کوششوں کو سراہا۔

کابینہ کے مطابق یمن میں اتحادی کارروائیوں کا مقصد حوثیوں کے خطرات کا خاتمہ اور یمنی عوام کا تحفظ ہے۔

اجلاس میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں محفوظ بحری آمدورفت برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے مشرقی ساحل سے مغربی ساحل تک تیل کی ترسیل بحال ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے