اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے رہنما شاہد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور جنید اکبر سمیت دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
شاہد خٹک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے محبوب قائد عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے لیے گھروں سے نکلیں۔
شاہد خٹک نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس وقت پشاور میں موجود ہیں اور خیبر پختونخوا کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پشاور کا رخ کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوام جہاں بڑی تعداد میں جمع ہوں گے، وہ وہاں موجود ہوں گے۔