ریاض: سعودی قیادت میں اتحادی فورسز نے یمن میں حوثیوں کے اہلکاروں اور ان کی فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری متعدد پیغامات میں اتحادی فورسز کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں 136 فوجی اہداف تباہ کر دیے گئے ہیں۔
اتحادی فورسز کے مطابق حوثیوں کے بیلسٹک میزائلوں کے نظام کو ختم کرنے اور ان کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یمنی مسلح افواج کے دستوں کو چوبیس گھنٹے فضائی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کو مؤثر بنایا جا سکے۔