اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پیش کردی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے اور موجودہ تنازعات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مصالحانہ کردار ادا کرنے کے لیے پیش کی گئی شرائط سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام بھی پہنچا دیا ہے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ متوقع ہے، جس میں موجودہ صورتحال اور مذاکراتی عمل سے متعلق مزید بات چیت کی جائے گی۔