ملائیشیا میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ، وزیراعظم نے متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت اور متعلقہ وزارتوں و حکام کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں ملائیشیا میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی چاول کی اضافی برآمدات کے حصول میں کردار ادا کرنے والی متعلقہ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی چاول کی برآمد کسانوں کی خوشحالی اور ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی زرعی اجناس کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے اور پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی عالمی منڈیاں تلاش کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ مسلسل محنت کے ذریعے پاکستان برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے ہدف کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور حکام کو ہدایت کی کہ پاکستانی زرعی اجناس کی عالمی منڈیوں تک رسائی مزید بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں تاکہ کسانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ملکی برآمدات میں بھی اضافہ کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے