ٹیلر سوئفٹ نے ایم ٹی وی وی ایم اے میں نئی تاریخ رقم کردی، ریکارڈ 33 ایوارڈز جیت لیے

نیویارک: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2026 کی ایم ٹی وی ویڈیو میوزک ایوارڈز تقریب میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے والی فنکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

تقریب سے قبل ٹیلر سوئفٹ اور بیونسے 30،30 ایم ٹی وی وی ایم اے ایوارڈز کے ساتھ برابر تھیں، تاہم ٹیلر سوئفٹ نے پہلی مرتبہ دیے جانے والے وی ایم اے آرٹسٹ ڈائریکٹر آنر حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

بعد ازاں ٹیلر سوئفٹ نے ’’دی فیٹ آف اوفیلیا‘‘ کے لیے ویڈیو آف دی ایئر اور بہترین ہدایت کاری کے ایوارڈز بھی جیتے، جس کے بعد ان کے مجموعی ایم ٹی وی وی ایم اے ایوارڈز کی تعداد 33 ہوگئی۔

تقریب کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے اپنے نئے گانے ’’پیشنٹ زیرو‘‘ کی موسیقی ویڈیو بھی پیش کی، جس کی ہدایت کاری انہوں نے خود کی ہے۔ ویڈیو میں معروف اداکار کولن فیرل اور ڈکوٹا جانسن نے بھی اداکاری کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے