واشنگٹن: سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان مذاکرات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چیت کریں گے، یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آئی ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کو ذرائع نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے رواں ماہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف کارروائی کے لیے امریکہ سے فوجی مدد طلب کی تھی، تاہم واشنگٹن نے فضائی حملے کرنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔