مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

راولپنڈی: مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر عبدالرحیم عبداللہ نے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مالدیپ کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو اہمیت دینے کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

ملاقات میں دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے