واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی گلوکارہ شیریل کرو نے جیفری ایپسٹین کیس کی دستاویزات سامنے آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نغمہ نگار اور گلوکارہ شیریل کرو نے بڑا مطالبہ کیا ہے، وہ امریکی صدر کو حراست میں لیے جانے کے خواہشمند ہیں، ایپسٹین فائلز سے متعلق مختلف ممالک میں نامزد افراد کو نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹرمپ کو بھی گرفتار کیا جائے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شیریل کرو نے کہا کہ ایپسٹین فائلز کے حوالے سے مختلف ممالک میں نامزد افراد کو نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کا مواخذہ ہورہا ہے۔
تاہم امریکا میں اس معاملے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے یا اسے لغو قرار دیا جا رہا ہے، جیفری ایپسٹین تحقیقات کی حقائق سامنے آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کیا جائے۔
شیریل کرو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے استحصال سے متعلق الزامات پر بااثر رہنماؤں اور شخصیات کو بھی جواب دہ ٹھہرایا جائے یہی انصاف ہے، ٹرمپ کے ساتھ ہر وہ شخص جوابدہ ہو جس کا اس کیس میں نام سامنے آیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ خواہ وہ ڈیموکریٹ ہو یا ریپبلکن، امریکی ہو یا غیرملکی جسے اس معاملے کا علم تھا اور اس نے خاموشی اختیار کی اسے بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیریل کرو نو مرتبہ گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ ہیں اور 2023 میں انہیں راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی جانب سے دیے گئے اس بیان کو اہمیت دی جارہی ہے۔