حوثی حملوں کے بعد برطانیہ کا سعودی عرب کو محدود فضائی دفاعی مدد دینے کا فیصلہ

لندن: یمن میں حوثی ملیشیا کے حالیہ حملوں کے پیش نظر برطانیہ نے سعودی عرب کو محدود مدت کے لیے فضائی دفاعی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے فوجی معاونت کی درخواست کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ منصوبے کے تحت برطانیہ قبرص میں موجود اپنے اڈے سے ایک طیارہ سعودی عرب کی معاونت کے لیے فراہم کرے گا۔

برطانوی حکام کے مطابق مذکورہ طیارہ سعودی جنگی طیاروں کو حوثی ملیشیا کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے خلاف کارروائی کے دوران فضائی ایندھن فراہم کرے گا۔ یہ تعاون ابتدائی طور پر چند ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

حالیہ دنوں میں حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض اور بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقوں میں توانائی کے مراکز کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ بحیرۂ احمر سے گزرنے والے بحری راستے عالمی تجارت اور معیشت کے لیے انتہائی اہم ہیں، اس لیے خطے میں بحری اور فضائی سلامتی برقرار رکھنا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے