آبنائے ہرمز بدستور بند ہے، اگرکوئی جہاز یہاں سےگزرےگا تو ایران کی اجازت سے ہی گزرے گا: ایرانی نائب وزیرخارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہےکہ ایران نے آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت کے انتظامات کے حوالے سے عمان کے ساتھ اتفاق رائے کر لیا ہے، تاہم جب تک امریکا اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ایران کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی کوئی جلدی نہیں اور وہ اپنے دفاعی اقدامات اور خطرات کا مقابلہ کرنے کی کوششیں جاری رکھےگا۔ اگر امریکا سفارت کاری کی راہ پر واپس آنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو اسے اپنے ماضی کے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔

کاظم غریب آبادی نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے، اگرکوئی بحری جہاز اس راستے سے گزرے گا تو وہ ایران کے ساتھ رابطے اور اس کی اجازت کے بعد ہی گزرےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے